جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

اسرائیلی آرمی چیف نے ناکامی کا اعتراف کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی آرمی چیف نے حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ ہفتے کے روز حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی سکیورٹی فورسز کی غلطی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے کہا کہ "آئی ڈی ایف [اسرائیل ڈیفنس فورسز] ملک اور اس کے شہریوں کے دفاع کی ذمہ دار ہے لیکن ہفتے کی صبح غزہ کے ارد گرد کے علاقے میں ہم اس پر پورا نہیں اترے۔

حماس نے اسرائیل کو کتنے ارب ڈالر نقصان سے دوچار کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے ہم سیکھیں گے تحقیقات کریں گے لیکن اب جنگ کا وقت آگیا ہے۔

فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ کا آج چھٹا روز ہے، جس طرح صہیونی فورسز نے دنیا کے سب سے بڑے محصور شہر غزہ کو فضائی بمباری کے ذریعے تباہ و برباد کر دیا ہے، اسی طرح حماس کے حیرت انگیز میزائل حملوں نے اسرائیلی معیشت کو ایک بہت بڑا جھٹکا پہنچا دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں