تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اسرائیلی فوج کے مظالم، مزید 17 نہتے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا

غزہ: فسلطین میں اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی، غزہ سمیت مختلف علاقوں میں نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی وحشیانہ کارروائیوں میں 17 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ فوج نے غرب اردن اور القدس میں مختلف کارروائیوں میں ڈیڑھ درجن فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن سے7 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں بعض اسرائیلی فوج کو مزاحمتی کارروائیوں میں پہلے ہی مطلوب تھے۔

قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں الیامون کے مقام پر تلاشی کے دوران دیسی ساختہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج نے غرب اردن میں تلاشی کے دوران تین بچوں یزن عطا الھریمی، تامر عواد اور مصطفیٰ موسیٰ حجازی کو حراست میں لیا ہے، ان تینوں کی عمریں 17 سال بیان کی جاتی ہیں، جب کہ تقوع کے مقام پر چھاپے کے دوران 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مظالم، درجنوں نہتے فلسطینی گرفتار

قابض فوج نے الیامون قصبے میں ایک سابق فلسطینی اسیر راید صلاح ابو حسن کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی بعد ازاں حسن کو حراست میں لے لیا۔

ادھر قابض فوج نے شاہراہ حیفا، جنین پر ناکے لگا کر فلسطین راہ گیروں اور گاڑیوں کی تلاشی کی لی گئی۔ذرائع کے مطابق قابض فوج نے بیت المقدس میں تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان میں سے 7 فلسطینی شہری صرف العیساویہ قصبے سے حراست میں لیے گئے۔

Comments

- Advertisement -