جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

امن کا دشمن اسرائیل: جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر حملے

اشتہار

حیرت انگیز

امن کے دشمن اسرائیل کو ہزاروں معصوم جانیں لینے کے بعد بھی چین نہ آیا۔ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر فضائی حملے شروع کر دیئے۔

اسرائیلی فوج نےجنوبی لبنان کے 3 علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کی دھمکی دی تھی۔

انخلا کے احکامات کے فوری بعد اسرائیلی فوج نے فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں۔ نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے حملےجاری ہیں۔

لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی لبنان کے 2 قصبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے نومبر میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل روزانہ حملے کر رہا ہے، اسرائیلی حملے گنجان آبادی والے علاقوں پر خوف پیدا کرنے کیلئے ہیں۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اسرائیل حملوں میں شدت لاکر علاقے پر قبضے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسرائیلی فوج نےجنوبی لبنان میں مزید انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ فوج نے مخصوص عمارتوں کی سرخ رنگ میں نشاندہی کر کے نقشہ جاری کر دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں