تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فلسطین کے سرحدی علاقے میں جھڑپیں، اسرائیل اور شام آمنے سامنے

دمشق: اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے شام میں اس کی فوج پر راکٹ حملے کیے، جو اسرائیلی فوج پر براہ راست حملہ ہے، شام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنانی حدود سے گزر کر ہم پر حملہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رات گئے جنگی طیاروں اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اس کی پوزیشن پر 20 راکٹ داغے۔

شام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے قنطیرہ شہر کے قریب گولن کی پہاڑیوں کے مشرقی حصے میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا تھا جس کا شامی ایئر ڈیفنس نے جواب دیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چار راکٹوں کو دفاعی نظام کے ذریعے فضا میں ہی روک دیا گیا جبکہ دیگر اپنے ہدف کے قریب گرے تھے جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنانی فضائی حدود سے گزر کر شام کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا جبکہ شامی ایئر ڈیفنس سسٹم سے اسرائیلی میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم لڑائی میں پہل کس نے کی ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم تیس جنگجو مارے گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں پانچ شامی فوجیوں کے علاوہ صدر اسد کی حمایت میں لڑنے والے اٹھارہ دیگر جنگجو بھی شامل ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ بیان دیا جاتا رہا ہے کہ وہ ایران کی افواج کی شام میں موجودگی برداشت نہیں کرے گا اور اس سے قبل بھی اسرائیلی حملوں سے شام میں ایرانی شہریوں کی ہلاکت کا الزام لگایا جاتا رہا ہے تاہم اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس نے ہتھیاروں کی فراہمی کو نشانہ بنایا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -