اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

اسرائیلی حملے میں فلسطینیوں کے زندہ جلنے پر امریکا ’احتیاط‘ تک محدود

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نے رفح میں ‘تباہ کن’ حملے کے بعد اسرائیل سے شہریوں کی حفاظت پر زور دیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی کے مطابق امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے فوجی حملے سے "تباہ کن تصاویر” کے بعد شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر طرح کی احتیاط برتے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے کربی کے حوالے سے بتایا کہ "اسرائیل کو حماس کا تعاقب کرنے کا حق ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس حملے میں حماس کے دو سینئر دہشت گرد مارے گئے جو اسرائیلی شہریوں کے خلاف حملوں کے ذمہ دار تھے لیکن جیسا کہ ہم واضح کر چکے ہیں، اسرائیل کو شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتنی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہم فعال طور پر [اسرائیلی فوج] اور زمینی شراکت داروں کو اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے کہہ رہے ہیں کہ آخر ہوا کیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

اسرائیل کو غزہ میں عام شہریوں کو مارنے کے لیے استعمال کیے جانے والے ہتھیار فراہم کرنے پر امریکا پر کڑی تنقید کی جاتی رہی ہے۔

غزہ کے حکام کے مطابق اتوار کی شب جیسے ہی اسرائیلی میزائلوں نے کیمپ پر حملہ کیاتو  آگ تیزی سے پھیل گئی جس سے کیمپ جل گیا اور کم از کم 45 افراد شہید ہو گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں