تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

اسرائیل نے احد تمیمی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی

غزہ: اسرائیلی حکومت نے صیہونی فوجی کو تھپڑ مارنے کے جرم میں 8 ماہ جیل کاٹنے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ رسید کرنے والی بہادر فلسطینی لڑکی احمد تمیمی اور ان کے اہل خانہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی اسرائیلی حکومت نے احمد تمیمی کی رہائی کے دو ماہ بعد لگائی ہے۔

احمد تمیمی کے والد باسم تمیمی کے مطابق انہیں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے یورپی ممالک میں ملاقات کی دعوت دی گئی تھی تاہم حکام نے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دی۔

احد تمیمی کے والد کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سفر پر پابندی لگا کر انہیں اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا جارہا ہے جبکہ وہ سفر کے لیے دوبارہ درخواست جمع کروائیں گے۔

واضح رہے کہ سترہ سالہ احد تمیمی کو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ مارنے پر 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی، سزا مکمل کرنے کے بعد انہیں والدہ سمیت رواں برس 29 جولائی کو رہائی ملی تھی۔

یاد رہے کہ فلسطینی لڑکی عہد تمیمی نے جیل سے رہائی کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس سے صدراتی محل میں ملاقات کی، فلسطینی صدر نے عہد تمیمی کو جیل سے رہائی پانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف ڈٹ کرمقابلہ کرنے پر تعریف کی تھی۔

آٹھ ماہ جیل کی سختیاں برداشت کرنے والی عہد تمیمی سے ملاقات کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے عہد تمیمی کو نوجوانوں کے لیے مثال قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -