(14 جون 2026): اسرائیل نے لبنان کے ساتھ امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے دارالحکومت بیروت پر فضائی حملہ کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دو اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے نواح پر 4 گائیڈڈ میزائل داغے، فضائی حملے سے شہر دھماکوں سے گونج اُٹھا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا اور فضائی حملے کی ویڈیو جاری کی۔
בתקיפה מדויקת בדאחייה שבביירות: צה”ל תקף מפקדה של ארגון הטרור חיזבאללה
צה”ל תקף לפני זמן קצר מפקדה של ארגון הטרור חיזבאללה בביירות.
המפקדה שהותקפה שימשה את מחבלי ארגון הטרור חיזבאללה לקידום מתווי טרור נגד אזרחי מדינת ישראל וכוחות צה”ל הפועלים בדרום לבנון.
התקיפה בוצעה לאחר… pic.twitter.com/aErd5THKL9
— צבא ההגנה לישראל (@idfonline) June 14, 2026
آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا کہ اس مقام کو حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی شہریوں اور جنوبی لبنان میں کارروائیاں کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کیلیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
اسرائیلی دفاعی افواج نے مزید کہا کہ یہ حملہ حزب اللہ کی جانب سے آج کے دن کے آغاز میں اسرائیل کے علاقے پر فضائی اہداف داغنے کے بعد کیا گیا۔


