جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

اسرائیلی وزیر کی فلوٹیلا میں شامل افراد پر غصہ کرنے اور دہشتگرد کہنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

(3 اکتوبر 2025): اسرائیل کی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل افراد کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انتہائی دائیں بازو کے وزیر بن گویر کو فلوٹیلا میں شامل افراد پر غصہ کرتے اور انہیں دہشتگرد قرار دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو روکنے کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی بحریہ کے ہاتھوں گرفتار فلوٹیلا کے درجنوں کارکنوں ایشدود بندرگاہ پر زمین پر بھٹائے گئے ہیں۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیر بن گویر بھی وہاں موجود ہیں جو کہہ رہے ہیں کہ فلوٹیلا کے کارکنوں کے جہاز مکمل طور پر خالی پائے گئے، وہ اپنے ساتھ کوئی امداد نہیں لائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امداد پہنچانے نہیں آئے بلکہ ’دہشتگردوں‘ کیلیے ہیں اور یہ خود بھی دہشتگرد ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں