رفح میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، مغربی رفح میں بے گھر فلسطینیوں کی خیمہ بستی میں پھر سے بم برسائے گئے،جس کے نتیجے میں 13 خواتین اور بچوں سمیت مزید 21 فلسیطینی شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں بھی صیہونی افواج نے حملوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی ظلم و جبر کو دیکھتے ہوئے اسپین کے بعد ناروے اور آئرلینڈ نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پرآزاد ریاست تسلیم کرنیکا اعلان کردیا ہے۔
آئرش دارالحکومت ڈبلن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر فلسطینی پرچم لہرایا گیا ہے، جبکہ الجزائر کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی عدلت انصاف (آئی سی جے) کے حکم کے باوجود اسرائیل کی رفح پر وحشیانہ بمباری پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اقوام عالم سے اہم مطالبہ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت اور رفح پر حملے روکنے کیلیے اقدامات کرے، شہر کو اندھا دھند وحشیانہ صیہونی بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حماس نے کہا کہ صیہونی فوج بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
حال ہی میں اسرائیلی فوج کے طیاروں نے جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الفلوجہ سے واپس آنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی جس پر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جبالیہ کیمپ میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں پر جوابی کارروائی کر رہے ہیں۔
اسپین نے فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کر لیا
انہوں نے کہا کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر حملے کیے ہیں۔