بیروت: لبنان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک کے مشرق میں شامی سرحد کے قریب ایک اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فلسطینی عسکری تنظیم اسلامی جہاد کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نومبر 2024 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے خاتمے کے لیے ہونے والی جنگ بندی کے باوجود، اسرائیل لبنان میں باقاعدگی سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے لبنان-شام سرحد پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں چار افراد سوار تھے اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
لبنان کی وزارتِ صحت نے بھی ایک بیان میں چار ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے مجدل عنجر کے علاقے میں فلسطینی اسلامی جہاد کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، مزید 10 فلسطینی شہید
اے ایف پی کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک لبنان میں اسرائیلی فائرنگ سے 370 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن کا حوالہ وزارتِ صحت کی رپورٹوں سے لیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


