منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری، مزید 73 شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں مزید 35 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کےحملوں میں آج شہید فلسطینیوں کی تعداد 73 ہو گئی ہے۔ یہ حملے اس وقت ہوئے جب امداد لینے کے لیے شہری امریکی امدادی مراکز پر جمع تھے۔

اقوام متحدہ نے ایک بار پھر ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج بھوک سے نڈھال فلسطینیوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

غزہ میں اب تک 409 فلسطینی امداد لیتے ہوئے شہید ہوئے ہیں جب کہ 3ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں پانی کانظام تباہ ہے بچوں کی پیاس سے موت کا خدشہ ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلاح میں گھر پر اسرائیلی بمباری میں 8 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں