تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

فلسطین میں مظالم، یہودی اداکارہ نے اسرائیل میں منعقدہ تقریب کا بائیکاٹ کردیا

یروشلم : عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ نے اسرائیل میں منعقد ہونے والی جینیس پرائز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریب میں شامل ہونا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ نتالی پورٹیمین نے اسرائیل میں منعقد ہونے والی جینیس پرائز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے، جس میں ایک  اداکارہ کو 10 لاکھ ڈالر کی بھاری رقم بطور انعام دی گئی تھی۔

بیک وقت امریکا اور اسرائیل کی شہریت رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نتالی پوٹیمین کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنا، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت کرنا ہے، اس لیے میں اس تقریب کا بائیکاٹ کرتی ہوں۔

جینیس پرائز ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر احتجاج کرنے والے پر امن فلسطینی مظاہرین کے قتل عام پر شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ اس وجہ سے وہ کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ہالی ووڈ کی 37 سالہ اداکارہ نتالی کا مؤقف سامنے آنے کے بعد منتظمین نے بھی تقریب کا انعقاد کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون اداکارہ کی جانب سے اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اٹھایا گیا قدم قابل تحسین ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر ثقافت میری ریگیو کا کہنا تھا کہ نتالی پورٹمین ایسی تحریکوں کی حمایت کر رہی ہیں جس کا مقصد اسرائیل کو اقتصادی میدان میں تنہا کرنا ہے۔ اداکارہ کا اقدام انتہائی قابل افسوس ہے کہ وہ  اسرائیلی گھرانے میں پیدا ہونے والی یہودی خاتون ہونے کے باوجود ایسے افراد میں شامل ہونا جو اسرائیل کی فتح اور گریٹر اسرائیل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

واضح رہے کہ نتالی پورٹمین 9 جون 1981 کو بیت المقدس میں پیدا ہوئیں اور بعد میں اپنے والدین کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتوں اسرائیلی سرحد پر اہنے حق کے لیے پر امن مظاہرہ کرنے والی فلسطینی عوام پر صیہونی افواج نے بے دریغ گولیاں چلا کر 33 سے زائد فلسطینوں کو شہید جبکہ 3000 زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -