تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

شام میں روسی دفاعی نظام تباہ کر سکتے ہیں، اسرائیل کا انتباہ

یروشلم: اسرائیل کے وزیر دفاع اویگدور لیبر مان نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں نصب روسی دفاعی نظام اسرائیل کے اہداف کے خلاف استعمال کیا گیا تو اسے تباہ کر دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اویگدور لیبر مان کا کہنا تھا کہ روس نے اگر کوئی حکمت عملی تیار کی جس سے ہمارے اہداف کو نقصان پہنچتا ہو، تو ایسے اقدامات کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا کہ جب گذشتہ دنوں روسی میڈیا نے یہ انکشاف کیا تھا کہ روس جلد ہی S-300 دفاعی نظام شام میں منتقل کرنے کا عمل شروع کر دے گا جس کے لیے بھرپور حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

غزہ میں کوئی بھی شہری معصوم نہیں ہے: اسرائیلی وزیر دفاع کی ڈھٹائی

وزیر دفاع اویگدور لیبر مان کا مزید کہنا تھا کہ روس کی طرف سے شام کو دیے جانے والا دفاعی نظام اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، البتہ روسی حکومت نے ابھی تک باضابطہ طور پر شام کو ایئر ڈیفنس نظام فراہم کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

غزہ میں فلسطینیوں کے مظاہرے جاری، سرحد کے قریب نہ آیا جائے، اسرائیلی فوج کا انتباہ

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیلی وزیر دفاع نے مقامی ریڈیو کو انٹریو دیتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کا ہر شخص حماس سے جڑا ہے اور حماس سے تنخواہ لے رہا ہے، انسانی حقوق کے وہ تمام کارکن جو اسرائیلی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا تعلق حماس کے عسکریت پسندوں سے ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -