اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

ایران پر حملے کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب(28 فروری 2026): ایران پر حملے کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیل نے اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے بند کر دی ہیں۔

اسرائیل ٹائمز کے مطابق اسرائیلی وزارتِ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "عوام سے گزارش ہے کہ اگلے نوٹس تک ایئرپورٹس کا رخ نہ کریں۔”

اسرائیلی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے جاری بیان میں کہا کہ مسافر جو اس وقت بیرونِ ملک موجود ہیں، ان سے درخواست ہے کہ میڈیا اور اپنی متعلقہ ایئر لائنز کے ذریعے پروازوں کے شیڈول اور فضائی حدود کے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے باخبر رہیں۔

اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم اسرائیلی شہری "قومی سلامتی کونسل کی ہدایات اور سفارشات پر سختی سے عمل کریں”۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ "جیسے ہی سیکیورٹی کی صورتحال اجازت دے گی، فضائی حدود دوبارہ کھول دی جائے گی اور اسرائیل کے لیے پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا جائے گا۔ پروازوں کی بحالی سے 24 گھنٹے قبل اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں