تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اسرائیلی حکومت نے یہودی قوم پرستوں کو مارچ کی اجازت دے دی

یروشلم : اسرائیلی حکومت نے قوم پرست اور سخت گیر یہودیوں کو یروشلم کے مسلم علاقوں میں متنازعہ مارچ کی اجازت دے دی ہے۔ جس پر حماس نے خطے میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہونے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں چند روز کی مہمان بینجمن نیتن کی حکومت نے سخت گیر اور قوم پرست یہودیوں کو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے مسلم آبادی والے علاقوں میں ‘یرو شلم ڈے’ کی مناسبت سے پریڈ نکالنے کی پھر سے منظوری دے دی ہے۔

فلسطینی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ یہ اقدام ہمارے لوگوں کو اشتعال دلانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ حماس کی مخالفت کے پیشِ نظر نیتن یاہو حکومت نے گذشتہ ہفتے یہ مارچ ملتوی کردیا تھا۔

پہلے یہ ریلی اسی ہفتے جمعرات کو ہونے والی تھی تاہم پولیس نے مسلم علاقے میں اس کے اصل راستے پر اس کی اجازت دینے سے منع کر دیا تھا اس لیے اب حکومت نے اگلے ہفتے 15 جون منگل کے روز کی تاریخ مقرر کی ہے۔

لیکن فلسطینی علاقے غزہ پر حکمرانی کرنے والے اسلامک گروپ حماس نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے اور کہا کہ اگر یہ ریلی ان علاقوں سے گزری تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں اور اس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔

گزشتہ ماہ بھی اسی علاقے میں کشیدگی کے سبب اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید لڑائی چھڑ گئی تھی جو گیارہ دن تک جاری رہی۔ اس میں درجنوں کم سن بچوں اور خواتین سمیت تقریباً ڈھائی سو فلسطینی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 13 افراد اسرائیل میں مارے گئے تھے۔

پولیس کے اعتراض کے بعد سخت گیر یہودیوں اور اس پریڈ کے منتظمین نے اسے منسوخ کر دیا تھا۔ تاہم آٹھ جون منگل کے روز نیتن یاہو کی کابینہ نے اس معاملے پرایک میٹنگ کی اور ایک بیان میں کہا کہ وزرا ء نے آئندہ ہفتے اس مارچ کے نکالنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا، ”آنے والے منگل کو یہ پریڈ اسی فارمیٹ کے تحت ہو گی، جس پر پریڈ کے منتظمین اور پولیس کے درمیان اتفاق ہوا ہے۔”

اسرائیل میں حزب اختلاف کی متعدد جماعتوں نے جب سے مشترکہ طور پر ایک مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے اس وقت سے نیتن یاہو سخت سیاسی دباؤ میں ہیں۔ اگر نئی حکومت تشکیل پاتی ہے تو گزشتہ 12 برس سے جاری نیتن یاہو کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -