پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

حزب اللہ نے اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ وقت آنے پر اسرائیل کیخلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

نائب سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کیخلاف جنگ میں حماس کی مدد کیلئے مکمل تیاری ہے جب کارروائی کا وقت آئےگا تو ہم حصہ ڈالیں گے۔

لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی۔ لبنان کی سرحد پر گزشتہ چند دنوں سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران کئی ایمرجنسی الارم بھی سنے گئے ہیں۔

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ذرائع کے مطابق جنگجوؤں نے سرحدی دیوار میں دھماکہ کیا اور اسرائیلی سرحد میں دراندازی کی جس پر جھڑپ ہوئی لیکن یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ دونوں طرف سے کوئی مارا گیا یا نہیں۔

گزشتہ دنوں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے اپنے 3 مجاہدین کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں