امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے اہم دورے پر تل ابیب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیر نیتن یاہو سمیت نئی بننے والی ’ جنگی کابینہ ‘ کے اراکین سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ غزہ کے اسپتال میں ہونے والے دھماکے کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ دوسری ٹیم نے کیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ میں آج آپ کے یہاں آنے اور اسرائیل کے لئے مضبوط حمایت کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کو اسرائیل کے دوسرے سے پہلے اردن کا بھی دورہ کرنا تھا تاہم غزہ کے اسپتال پر ہونے والی بمباری کے باعث اردن نے ان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔
دوسری جانب جوبائیڈن نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کرنی تھی لیکن انہوں نے غزہ اسپتال واقعہ کے بعد امریکی صدر سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ جوبائیڈن کے دورہ اسرائیل کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونٹی بلنکن نے چند روز پہلے اعلان کیا تھا۔