جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

’یہ میری آخری ویڈیو ہوسکتی ہے‘ فلسطینی صحافی اسرائیلی بمباری میں شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی بمباری کی ویڈیو بناتے ہوئے فلسطینی صحافی محمد شہاب کے گھر پر بھی گم گرا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی صحافی محمد شہاب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے انہوں نے اپنی شہادت سے چند لمحے قبل بنایا تھا۔

وہ ویڈیو کے دوران غزہ کی صورتحال کا بتا رہے ہیں اور ساتھ ہی اسرائیلی بمباری کی آوازیں بھی واضح طور پر سنائی دے رہی ہیں۔

اسی دوران ایک اسرائیلی میزائل ان کے گھر پر گرتا ہے اور وہ شہید ہوجاتے ہیں۔

اپنی آخری ویڈیو میں شہید صحافی نے بتایا کہ یہ میری آخری ویڈیو ہوسکتی ہے اور میرا دنیا بھر کیلئے پیغام ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ہمارا کھانا، پانی اور بجلی سب بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے گھروں کو بھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ یہ ہمیں (اسرائیل) گھر کے اندر اور باہر مار رہے ہیں۔

ادھر جنوبی لبنان میں اسرائیل فوج نے میڈیا کی گاڑی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک صحافی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی حملے غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے صحافی عصام عبداللہ جاں بحق ہوئے، رائٹرز کے صحافی طائر السوڈانی اور مہرنازیہ زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں الجزیرہ کی رپورٹر کارمین جوخادر اور کیمرہ پرسن ایلی برخیا شامل ہیں، واقعہ الماالشعب میں لبنان اسرائیل سرحد پر بڑھتی کشیدگی کے درمیان پیش آیا۔

غزہ پر اسرائیل بمباری سے جاں بحق ہونے والے صحافیوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں