جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

حماس اسرائیل تنازع پر امریکی حکمت عملی یا یوٹرن؟ جوبائیڈن کا بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: حماس اسرائیل تنازع پر امریکی حکمت عملی یا یوٹرن؟ امریکا کے صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سی بی سی نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا غزہ پر دوبارہ قبضہ اسرائیل کی بڑی بھول ہوگی لیکن حماس کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے لیے ایک راستہ ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا جلد اسرائیل کا دورہ کرنے پر بھی غور کر رہا ہوں۔

صدر جو بائیڈن نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ حماس فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کی ترجمانی نہیں کرتی۔

دوسری جانب اسرائیل کے نئے وزیر نے جنگ کے اختتام پر غزہ کو مزید چھوٹا کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا مشرق اور شمال دونوں جانب سے فلسطینیوں کو اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں