پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

(11 جنوری 2026): صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی میٹنگ میں شریک تین ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل ایران پر کسی بھی ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر ہائی الرٹ پر ہے۔

ایک اسرائیلی فوجی عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ احتجاج ایران کا اندرونی معاملہ ہے لیکن اسرائیلی فوج صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران: مظاہروں میں 100 سے زائد سکیورٹی اہلکار جاں بحق

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل دفاعی طور پر تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دینے کیلیے بھی تیار ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایران اسرائیل 12 روزہ جنگ

واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان گزشتہ سال جون میں 12 روزہ جنگ ہوئی تھی جس میں امریکا نے تہران کی اہم جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے مختصر طور پر شمولیت اختیار کی تھی۔

اس کے جواب میں ایران نے اسرائیل اور قطر میں واقع ایک امریکی فضائی اڈے پر میزائل داغے تھے۔

اسرائیل نے فی الحال مداخلت کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے تاہم ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں پر اس خدشات کے باعث ان دونوں کے درمیان شدید تناؤ برقرار ہے۔

نیتن یاہو کا بیان

جمعہ کو دی اکنامسٹ میں شائع ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے ہولناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ایران میں جاری احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ایران کے اندر کیا ہو رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں