تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 8 افراد شہید

اسرائیل نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محصور غزہ پٹی میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 5 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

اسلامی جہاد کے عسکری بازو القدس بریگیڈ کے کمانڈر، تیسیر الجباری غزہ شہر کے وسط میں واقع فلسطین ٹاور کے ایک اپارٹمنٹ پر فضائی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کم از کم 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں الجباری اور ایک پانچ سالہ بچی بھی شامل ہے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد زخمی ہوئے اور اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

پورے غزہ میں متعدد دھماکے سنے اور عمارتوں سے دھواں اٹھتے دکھائی دے درہا ہے۔اسرائیلی جاسوس ڈرون کو محصور علاقے پر منڈلاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

حملے خان یونس اور رفح کے جنوبی علاقوں کے ساتھ ساتھ الشجاعیہ کے پڑوس میں بھی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -