اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

اسرائیل کا غزہ میں فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 11 شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، گاڑی پر فضائی حملے کے باعث ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑی میں سوار افراد غزہ شہر کے علاقے الزیتون لوٹ رہے تھے۔ شہدا میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔

حماس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل دانستہ طور پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

حماس نے صیہونی فوج کی جارحیت کو مصر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر حنان بلخی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں وبائی امراض قابو سے باہر ہوگئے۔

العربیہ نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر حنان بلخی نے اے ایف پی کو ”انٹرویو“ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں وبا کا پھیلاؤ قابو سے باہر ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ کے 36 اسپتالوں میں سے صرف 13 جزوی طور پر کام کر رہے ہیں، غزہ میں صحت کے شعبے کو تباہ کر دیا گیا ہے، غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کا نظام بہت کم رہ گیا ہے۔

صیہونی فوج کا یحییٰ سنوار کا جسد خاکی دینے سے انکار

انہوں نے زور دیا کہ متعدی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، گردن توڑ بخار، گولین بیری سنڈروم، اسہال یا سانس کی بیماریاں پھیل گئی ہیں، غزہ میں کام کی ضرورت کا پیمانہ ناقابل تصور ہے، ہمیں مرحلہ وار اس سے نمٹنا پڑے گا۔

بلخی کے مطابق غزہ میں صحت کے شعبے کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر اور کئی دہائیوں کے کام کی ضرورت ہوگی، مکمل طور پر تباہ ہوجانے والے اسپتالوں کو دیکھا جائے تو ان کو اب بحال کیا جانا ممکن نہیں رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں