جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

امریکا کا ایران پر ممکنہ حملہ: اسرائیل بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب(19 فروری 2026): امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کے خدشات کے پیش نظر اسرائیل بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کے تمام دفاعی اور ہنگامی امداد کے اداروں کو کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اسرائیلی حکام نے تل ابیب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بنکرز اور محفوظ پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جوابی کارروائی کے طور پر ایران اسرائیل پر میزائل داغ سکتا ہے، جس کے لیے شہریوں کو الرٹ رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیلی وزیر اعظم نے سیکیورٹی سے متعلق متعدد اعلیٰ سطح کے ہنگامی اجلاس طلب کیے۔ ان اجلاسوں میں ملک کی دفاعی حکمت عملی اور ممکنہ ایرانی حملے کی صورت میں جوابی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملک ہر ممکنہ چیلنج اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی فضائی خطرے کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں