تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اسرائیلی وزیراعظم کا یوکرائنی صدر سے سفارت خانہ القدس منتقل کرنے پر زور

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یوکرائنی صدر ولادی میر زلانسکی سے سفارت خانہ تل ابیب سے القدس منتقل کرنے پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاھو نے یوکرائن کے دارالحکومت کییف میں یوکرائن کے صدر سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں انہوں نے یوکرائن صدر پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کریں۔

خیال رہے کہ یوکرائن کے صدر ولادی میر زلانسکی چھ ماہ قبل ہی صدر منتخب ہیں۔ نیتن یاھو اور زلانسکی کے درمیان ایک قدر مشترک یہ ہے کہ دونوں یہودی ہیں۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو اور زلانسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم سمجھوتوں کی منظوری متوقع ہے۔ دونوں سربراہان زراعت، سیاحت، پنشن اور تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے سمجھوتوں پردستخط کریں گے۔

ملاقات سے قبل اسرائیلی اخبار نے لکھا تھا کہ نیتن یاھو یوکرائنی صدر سے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کریں گے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ، فلسطین کا امریکا کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ

یاد رہے کہ گذشتہ سال 14 مئی کو اسرائیل کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر امریکا نے بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا تھا اور اس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ خصوصی طور پر اپنے شوہر جیرڈ کشنر کے ہمراہ اسرائیل پہنچی تھیں۔

بعد ازاں فلسطین نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کے معاملے کو عالمی عدالت میں چیلنج کیا تاہم کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

Comments

- Advertisement -