تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انتہا پسند اسرائیلی وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کی طرف سے بڑا دھچکا

یروشلم: انتہا پسند اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سپریم کورٹ کی طرف سے بڑا دھچکا لگا ہے، انھیں سپریم کورٹ کے حکم پر اپنے اہم وزیر فارغ کرنا پڑ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے عدالتوں کے اختیارات پر گہرے اختلافات کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے ایک سینئر وزیر کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

نیتن یاہو نے اتوار کو اسرائیل کی کابینہ کے اجلاس میں اعلان کیا کہ وہ وزیر داخلہ و صحت آریہ درعی کو برطرف کر رہے ہیں، وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیتن یاہو نے یہ اعلان انتہائی دکھ اور مجبوری کے ساتھ کیا۔

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے بدھ کو حکم جاری کیا تھا کہ درعی گزشتہ سال ٹیکس چوری کے جرم میں سزا پانے کی وجہ سے کابینہ کے وزیر کے طور پر کام نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت ’شاس‘ کے رہنما آریہ درعی کو یکم نومبر کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں داخلہ اور صحت کی وزارت کا قلم دان سونپا گیا تھا۔

سال 2000 میں رشوت لینے پر آریہ درعی کو تین سالہ سزائے قید ہوئی تھی تاہم جیل میں اچھے برتاؤ کی بنیاد پر ان کی سزا کم کر دی گئی تھی۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کو بھی رشوت، دھوکا دہی اور اعتماد شکنی کے الزامات پر مقدمات کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -