بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

اسرائیل نے نیتن یاہو کے خلاف ترکیہ کے نسل کشی وارنٹ کو مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کی جانب سے نیتن یاہو سمیت دیگر حکام کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے اقدام کو اسرائیل نے ’تشہیری حربہ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکیہ نے غزہ میں مبینہ ’نسل کشی‘ کے الزامات پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل آمر (صدر رجب طیب اردوان) کے تازہ ترین پبلسٹی سٹنٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

ترکیہ نے جمعے کے روز غزہ میں ’نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم‘ کے الزامات پر اسرائیلی حکام اور رہنماؤں کے خلاف 37 وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے جمعہ کو کہا تھا کہ اس نے غزہ میں ”نسل کشی”کے الزام میں نیتن یاہو، اسرائیل کاٹز، ایال ضمیر اور ڈیوڈ سار سلاما سمیت 37 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

’نیتن یاہو آیا تو طیارہ واپس لے جاؤں گا‘ ترک صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کی شرکت رکوا دی

گزشتہ نومبر میں بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو انکلیو پر اپنی جنگ کے لیے عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں