تل ابیب: اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران میں ممکنہ نئی جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے لیے صرف چند دن باقی ہیں، ورنہ امریکا دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلیٰ سیکیورٹی اجلاس طلب کیا جس میں فوج اور فضائیہ کے سربراہان سمیت اہم دفاعی حکام شریک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ایران پر ممکنہ امریکی نئے حملے کی صورت میں اسرائیلی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے آج اپنی عدالتی پیشی بھی منسوخ کر دی جبکہ صدر اسحاق ہرزوگ نے نیویارک کا دورہ حساس علاقائی صورتِ حال کے باعث ملتوی کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں ایران کو 2 سے 3 دن کی مزید مہلت دے رہا ہوں، اگر معاہدہ نہ ہوا تو امریکا ایک اور بڑا حملہ کر سکتا ہے۔
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوج کا کمانڈر مارا گیا
اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کر کے پہلے اسرائیل اور پھر خلیجی ممالک کو ٹارگٹ کرسکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


