جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

’اسرائیل ایران کے بعد ترکیہ کو اپنا نیا دشمن قرار دے سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کے بعد ترکیہ کو اپنا نیا دشمن قرار دے سکتا ہے، اسرائیل دشمن کے بغیر اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران امریکا جنگ بندی میں مخلص ہیں مگراسرائیل خلل ڈال سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پر امن طریقے سے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے حامی ہیں، آبنائے ہرمز جیسے اہم راستے کو طاقت کے بجائے سفارتکاری سے کھولاجائے۔

آبنائے ہرمز کھولنے کی مسلح بین الاقوامی کوشش کے سنگین نتائج ہونگے، اسرائیل لبنان میں غزہ جیسی کارروائیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے اسرائیل شام پر حملہ نہیں کر رہا، حالات جیسے ہی اجازت دیں گے اسرائیل شام پرحملہ کرسکتا ہے۔

نیٹو کی ضرورت نہیں، اب کوئی حقیقی خطرہ نہیں رہا، ٹرمپ

خطے کے ممالک خود مختاری کا احترام، علاقائی سیکیورٹی کا معاہدہ کریں، یونان، قبرص، اسرائیل کا ایک دوسرے سے تعاون خطے میں کشیدگی والاہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں