31 دسمبر 2025: اسرائیل نے وہ کر دکھایا جو پچھلی تین دہائیوں میں کوئی ملک نہ کر سکا، یہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے صومالی لینڈ کو ایک خود مختار ملک کے طور پر باقاعدہ تسلیم کیا ہے، لیکن اس کے پیچھے کون سے مقاصد چھپے ہیں یہ سوال اہم ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اس فیصلے کو تاریخی موڑ قرار دیا اور اس سے مکمل سفارتی تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا ہے، یعنی اب وہاں سفارت خانہ بھی ہوگا اور سفیر بھی۔
1991 میں صومالیہ کی مرکزی حکومت گری تو صومالی لینڈ نے الگ ہونے کا اعلان کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پچھلے 30 سال سے اس کی اپنی کرنسی، اپنا پاسپورٹ ہے اور مسلح فوج ہے جبکہ یہاں الیکشن بھی ہوتے ہیں۔
اس بارے میں یاسین صدیق کی آڈیو اسٹوری سنیں:
یاسین صدیق اے آر وائی نیوز ڈیجیٹل سے منسلک صحافی ہیں۔


