اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

امریکا ایران معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش، اسرائیل نے پھر لبنان پر بمباری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

(16 جون 2026): اسرائیل نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو سبوتاژ کوشش کرتے ہوئے لبنان پر پھر سے فضائی بمباری کر دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ جنوبی لبنان کی نبطیہ گورنریٹ میں متعدد اسرائیلی حملوں میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مختلف ڈرون حملوں میں میفادون میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں اس سے قبل گاؤں کے چوک پر حملے کی اطلاع ملی تھی۔ ایک تیسری گاڑی کو شوکین گاؤں میں بھی نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روز جنوبی لبنان پر اسرائیل کے خوفناک حملے جاری رہے جن سے 3 افراد موقع پر ہی شہید اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں