بیروت: اسرائیل کی جانب سے لبنان پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں دو طبی اہلکاروں سمیت مزید 3 افراد شہید ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مارچ سے اب تک 2 ہزار 846 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ کے بعد لبنان میں بھی عام شہریوں پر کیمیکل بم برسانے کی اطلاعات ہیں۔
جنگی سرجن ڈاکٹر طاہر محمد نے الجزیرہ کو انٹرویو میں بتایا کہ زخمی شہریوں کے جسموں سے اسرائیلی بموں کے ایسے چھوٹے دھاتی ذرات برآمد ہوئے ہیں جو جان لیوا ثابت ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا یہ باریک دھاتی ٹکڑے دھماکے کے وقت جسم میں داخل ہو کر پھیل جاتے ہیں اور انسانی اعضا کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، جس کے باعث زخمیوں کے علاج میں انتہائی مشکلات پیش آتی ہیں۔
ایران کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، افزودہ یورینیم کا خاتمہ ضروری ہے: نیتن یاہو
سرجن ڈاکٹر طاہر محمد کے مطابق یہ وہی ننھے ٹنگسٹن کے کیوبز ہیں جو اسرائیلی بموں سے نکل کر غزہ میں لوگوں کے جسموں کے اندر شدید تباہ کن زخم پیدا کرنے کا سبب بن چکے ہیں، اور اب لبنان میں زخمی ہونے والے شہریوں میں بھی پائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ اور اردن میں بھی کیمیکل بموں کا استعمال کر چکا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


