ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

بیروت کے جنوبی علاقے داحیہ پر اسرائیلی بمباری، شہریوں کی نقل مکانی

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: لبنان میں بیروت کے جنوبی علاقے داحیہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، حملوں کے بعد ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں اور شدید ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بے گھر خاندان سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رات گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

دارالحکومت کے متعدد اسکول عارضی پناہ گاہوں میں تبدیل ہوچکے ہیں، رات بھر دھماکوں کی آوازوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد اسرائیل کے خلاف حملوں کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کے شہر حیفا پر درجنوں میزائل داغے تھے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ حملہ ایرانی سپریم لیڈر پر حملے کے انتقام کے طور پر کیا گیا ہے، اسرائیل لبنانی مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے۔

اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے لئے ریکی کیسے کی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

حزب اللہ کا کہنا تھا کہ قیادت ہمیشہ اس بات پر زور دیتی آئی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل اور ہمارے قائدین، نوجوانوں اور عوام کے قتل نے ہمیں اپنے دفاع اور مناسب وقت اور مناسب جگہ پر جواب دینے کا حق دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں