اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی آمد معطل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

(20 اکتوبر 2025): اسرائیل نے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھی اور امدادی سامان کی آمد معطل کردی۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے حماس پر الزامات لگانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کی دھمکی دی گئی اور پھر  اپنی دھمکی پر عمل کرتے ہوئے امداد کا داخلہ بھی معطل کردیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق غزہ پر درجنوں فضائی حملوں کے بعد ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کا داخلہ معطل کر دیا ہے۔

اسرائیلی عہدیدار نے اس فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اسرائیلی اہلکار نے یہ بھی کہا کہ حماس کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے بعد غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کا داخلہ اگلے نوٹس تک روک دیا گیا ہے۔

تاہم اسرائیلی نشریاتی ادارے نے ایک سیاسی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیاسی قیادت کی ہدایت کے تحت امداد کل غزہ میں داخل ہو گی، ذرائع نے مزید کہا کہ شدید بمباری اور حماس کے درجنوں ارکان کی شہادت کی وجہ سے اسرائیل نے آج ٹرکوں کی آمدورفت روک دی۔ حملے رک جانے کے بعد دوبارہ آپریشن شروع کردیا جائے گا۔

اسرائیلی عہدیدار نے اعلان کیا کہ رفح کراسنگ صرف اس وقت کھلے گی جب اسرائیل یہ طے کرے گا کہ حماس مناسب رفتار سے یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر رہی ہے۔

دوسرئی جانب اسرائیلی سیاسی عہدیدار کا کہنا ہے کہ تل ابیب نے غزہ میں امداد کی ترسیل کو "اگلے نوٹس تک” معطل کرنے کے اپنے سابقہ فیصلے کو واشنگٹن کے دباؤ کے بعد واپس لے لیا گیا ہے، عہدیدار نے مزید کہا کہ اسرائیل نے امریکا سے وعدہ کیا ہے کہ وہ پیر سے غزہ کے راستوں کو انسانی امداد کے لیے دوبارہ کھولے گا۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں