تل ابیب (26 ستمبر 2025): اسرائیلی محاصرہ توڑنے کیلیے غزہ کی جانب رواں گلوبل صمود فلوٹیلا کو صہیونی حکومت نے کھلی دھمکی دے دی۔
قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے حکام ایڈن بار تال نے بتایا کہ اسرائیل کسی بھی جہاز کو فعال جنگی زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
اسرائیل نے کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کا اصل مقصد اشتعال انگیزی اور حماس کی مدد کرنا ہے جو یقیناً کوئی انسانی کوشش نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسپین کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے تحفظ کیلیے بڑا اعلان
ایڈن بار تال نے مزید کہا کہ فلوٹیلا کارکنوں کی طرف سے مزید انکار کی ذمہ داری اس کے منتظمین پر عائد ہوگی۔
انہوں نے قافلے پر بدھ کے روز ہونے والے ڈرون حملے کے بارے میں سوالات کا جواب نہیں دیا۔
گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کی جانب رواں ہے جس کا بنیادی مقصد اسرائیلی محاصرہ توڑ کر مظلوم فلسطینیوں تک خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء پہنچانا ہے۔
بحری جہازوں کے قافلے پر 44 ممالک کے انسانی حقوق کے کارکن، سیاستدان و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سوار ہیں۔ فلوٹیلا میں رہنما جماعت اسلامی پاکستان و سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی سوار ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


