جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

اسرائیل غزہ میں امداد کی فراہمی کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل مصر کی طرف سے امداد غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔

امریکی صدر سے ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ سرحد کے اسرائیلی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن مصر سے آنے والی امداد کو روکا نہیں جائے گا۔

نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ صدر (جوزف) بائیڈن کے مطالبے کی روشنی میں اسرائیل اس وقت تک مصر سے انسانی امداد کی فراہمی کو ناکام نہیں کرے گا جب تک کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کی شہری آبادی کے لیے خوراک، پانی اور دوائیاں یا وہاں منتقل نہیں ہوں گے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین سے غزہ کی پٹی تک کسی بھی انسانی امداد کی اجازت نہیں دیں گے جب تک ہمارے مغوی واپس نہیں کیے جاتے۔

ریڈ کراس سے ہمارے مغویوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں اس مطالبے کے لیے وسیع بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے کے لیے کام کریں گے۔

مصر سے انسانی امداد کی فراہمی کو ناکام نہیں کریں گے البتہ یہ امدادی سامان حماس تک نہ پہچنے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس تک پہنچنے والی کوئی بھی سپلائی ناکام بنا دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں