تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

غزہ سے حملوں کا خطرہ، اسرائیلی فوج نے خطرے کے سائرن بجا دئیے

غزہ: اسرائیلی فوج نے ملک کی جنوبی سرحد پر غزہ سے متصل علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ممکنہ راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر خطرے کے سائرن بجا دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ سے حملوں کے خطرے کے پیش نظر سائرن بجنے کے بعد قابض اسرائیلی فوج سمیت یہودی آبادکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ غزہ سے اسرائیل پر کوئی راکٹ فائر کیا گیا ہے یا نہیں۔

اسرائیلی فوج کے زیر انتظام خطرے کے سائرن بج اُٹھے، سائرن بجنے کے بعد ہی یہودیوں کی بڑی تعداد اپنے کام کاج چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئی اور یقین دہانی کے بعد دوبارہ واپس گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے شمالی غزہ بیت لاھیا کے مقام پر حماس کے مراکز پر گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ٹینکوں کی گولہ باری کی زد میں آکر ایک فلسطینی مزاحمت کار مارا گیا جبکہ دو فلسطینی مزاحمت کاروں نے سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں روک دیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -