تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کو عہد تمیمی کے خلاف ٹویٹ مہنگا پڑگیا، اکاؤنٹ معطل

یروشلم : اسرائیلی جیل میں‌ قید فلسطینی لڑکی کے خلاف اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر نے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کے لیے معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر نے فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کے خلاف ٹویٹر پر اشتعال انگیز بیانات دینے پر انتظامیہ نے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کے لیے بند کردیا۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کے خلاف اسرائیل کے رکن پارلیمنٹ بتسائل سموترس کا ٹویٹر اکاؤنٹ اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔

عربی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے رکن پارلیمنٹ بتسائل سموترس نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا تھا کہ ’عہد کو اسرائیلی جیل میں قید کرنے کے بجائے گولی مار دینی چاہیئے تھی، کم از کم اس طرح وہ ساری زندگی گھر میں ہی قید ہوجاتی، اس کا اسرائیلی جیل میں ہونا رنجیدہ کرنے والا امر ہے‘۔

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ سموترس کو سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر نے پیر کی شام اصول و ضوابط کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے اگلے 12 گھنٹوں کے لیے ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔

یاد رہے کہ عہد تمیمی کو نبی صالح گاؤں میں اپنے گھر کے سامنے دو اسرائیلی فوجیوں کو تھپڑ اور لاتیں مارنے کے جرم میں اسرائیلی عدالت نے عہد تمیمی کو سزا سناتے ہوئے آٹھ ماہ کے لیے جیل منتقل کرنے کا احکامات دیئے تھے۔

عہد تمیمی کو گذشتہ سال 15 دسمبر کو حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد وہ فلسلطین سمیت دنیا بھر میں مزاحمت کی ایک علامت بن گئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر عہد کی حمایت اور اس کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے مہم چلائی گئیں۔ عہد کی سزا میں قید کے علاوہ پانچ ہزار اسرائیلی شیکل (1166 يورو) کا جرمانہ بھی شامل تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -