جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

نیتن یاہو کی گرفتاری کے اعلان پر اسرائیل کا کینیڈا سے اہم مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے کینیڈا کے وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی گرفتاری کے لئے کال پر دوبارہ غور کریں۔

اسرائیلی حکومت نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ ملک کا دورہ کریں تو نیتن یاہو کے بین الاقوامی گرفتاری کے وارنٹ پر عمل کرنے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم کارنی کو یقینا اس پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور مشرق وسطی کے واحد یہودی ریاست اور جمہوری ملک کے رہنما نیتن یاہو کا کینیڈا میں خیرمقدم کرنا چاہئے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کینیڈا آئے تو ان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلومبرگ کو انٹرویو میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے وارنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر نیتن یاہو دورہ کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کرلیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا، میری پالیسیوں کی ترجیح رہی ہے، دور یاستی حل ضروری ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیتن یاہو کوئی نہ کوئی بہانہ تلاش کرکے دوبارہ جنگ شروع کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں