جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

اسرائیل کی ’غزہ امن معاہدے‘ کی خلاف ورزیاں جاری، حملے میں 38 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ(19 اگست 2025): اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے باوجود خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، فلسطینی حکام کا کہنا ہے دس دن میں اسرائیلی فورسز نے 47  بار خلاف ورزیاں کیں۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کر کے اسرائیل نے38 فلسطینیوں کو شہید اور 143 کو زخمی کیا، آج صبح اسرائیلی فورسز نے رفح پر حملے کیے۔

دوسری جانب حماس نے غزہ سے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں جس کی اسرائیل نے تصدیق کردی، غزہ اور مصرکے درمیان رفح بارڈر تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیتن یاہو آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں کی لاشوں کی واپسی اور طے شدہ فریم ورک کے نفاذ میں حماس کا کردار دیکھتے ہوئے رفح بارڈر کھولنے پر غور کیا جائے گا۔

حماس کا کہنا ہے رفح بارڈر کی بندش یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے، یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی رفح کراسنگ کھلنے سے مشروط ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں