ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

غزہ میں شادی کی تقریب پر اسرائیل کی خوفناک بمباری، 6 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

(6 جون 2026): اسرائیل نے غزہ میں شادی کی ایک تقریب پر فضائی حملہ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد کو شہید کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے شادی کی تقریب پر بمباری کے بعد غزہ شہر میں کم از کم چھ افراد شہید ہوئے ہیں۔

نمائندہ الجزیرہ ہانی محمود نے بتایا کہ تقریب کے مقام اور آس پاس کئی پروجیکٹائل پھٹے، شامیانے کے اندر پھٹنے والے دو میزائلوں نے بے گھر ہونے والے خاندانوں سے بھرے گھر کے ساتھ والے ڈسپلیسمنٹ سائیٹ اسکول کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں 150 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی

الشفا اسپتال کے ایک ذریعے نے الجزیرہ کے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حملے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہانی محمود نے کہا کہ شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، شادی میں رشتہ داروں کے مطابق مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں