تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شام میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری، 23 افراد جاں بحق

دمشق : شام میں ایرانی اور شامی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کی جس نے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام میں ایرانی اور شامی فورسز کو ہدف بناتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

شام میں آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسرائیل پر 4 راکٹ حملوں کے ردعمل میں انہوں نے ایرانی القدس فورس اور شامی فوج پر درجنوں فضائی حملے کیے ہیں۔

سیرئین آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں 23 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 6 افراد غیر شامی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے شامی صدر بشار الاسد کی فورسز کے ساتھ ملک میں 8 سالہ خانہ جنگی میں شرکت کی ہے۔

خیال ر ہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے مسلسل فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں تاہم ان پر بہت کم کوئی بیان دیا ہے۔

منگل کے روز اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ان پر شام سے 4 راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس کا الزام انہوں نے ایرانی فورس پر لگایا تھا۔ تاہم اسرائیل کے میزائل روکنے والے آئرن ڈوم سسٹم نے راکٹوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا تھا۔

اسرائیلی طیاروں کی شامی ایئر ڈیفنس پر بمباری

شام کے سرکاری خبر رساں ادار ثنا کے مطابق شامی اینٹی ایئر کرافٹ ڈیفنس نے دمشق پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے بھاری حملوں کا جواب دیا۔

Comments

- Advertisement -