بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

اسرائیل کو آج آسمان پر ہمارا جواب دکھائی دے گا، ایران

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی نیشنل سیکیورٹی فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے اسرائیلی حملوں پر جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی رہنما ابراہیم رضائی نے کہا کہ دشمن کو آج رات مقبوضہ علاقوں کے آسمان پر ہمارا جواب دکھائی دے گا، لبنان کے علاقے ضاحیہ پر صیہونی حکومت کے حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

ایرانی رہنما نے کہا کہ صیہونی حکومت کو دردناک جواب دیا جائے گا ان کو لگام دینا ضروری ہو چکا ہے۔

دوسری جانب ایرانی ہیکر ٹیم نے وارننگ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں موجود تمام صیہونی فوری مکانات چھوڑ دیں، تمام صیہونی اپنی جان بچانے کے لیے مقبوضہ علاقوں سے باہر نکل جائیں۔

ایرانی ہیکر ٹیم حنظلہ کا کہنا ہے کہ مزاحمتی محاذ نے میزائلوں کو یونٹوں کی طرف منتقل  کر دیا ہے دشمن کے اہداف کو جلد ہی بھاری میزائلوں سے نشانہ بنایا جائے گا۔

اسرائیل نے امریکی عہدیداروں کی جاسوسی تیز کردی، نیویارک ٹائمز

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں