پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

اسرائیلی فوج کی غزہ اور لبنان میں بمباری، 7 افراد شہید

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی دباؤ کے باوجود غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 7 افراد کو شہید کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح سمیت مختلف رہائشی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے آبادی کو نشانہ بنایا، ایک روز میں 7 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے ایک بیان میں رفح پر حملوں کے دوران حماس کے کمانڈر کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ غزہ میں پوری طاقت کے ساتھ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسرائیلی فوج کا حماس کے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 360 فلسطینیوں کو شہید کرچکی ہے جبکہ 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے، غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ادھر لبنان میں بھی صیہونی فوج نے بمباری کرکے 4 رہائشی عمارتیں تباہ کر دیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں