ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

اسرائیلی فوج کا خان یونس میں فضائی حملہ، صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، فضائی حملوں میں ایک صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خان یونس کے مرکزی علاقے میں فضائی حملے میں صحافی محمود وادی شہید اور انکا ساتھی زخمی ہوگیا۔ صحافی محمود وادی کو دوران رپورٹنگ نشانہ بنایا گیا۔

وسطی غزہ میں قائم پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوا جبکہ زیتون کے علاقے میں ایک اور نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی نسل کش جنگ کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 70 ہزار 100فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار 965 زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر یورپ جنگ چاہتا ہے تو روس تیار ہے، روسی صدر

رپورٹس کے مطابق 7اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں 1ہزار139 افراد مارے گئے تھے جبکہ تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں