پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں فضائی حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

(8 جنوری 2026): اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حزب اللہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے فضائی یونٹ سے تعلق رکھنے والے ایک رکن کو نشانہ بنایا ہے جو فوجی بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر کام کر رہا تھا۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے رپورٹ کیا کہ یہ حملہ بدھ کو ٹائر ڈسٹرکٹ کے جوئیہ گاؤں میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، لبنانی حکام نے اس حملے میں ایک ہلاکت اور ایک زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

لبنانی سیکورٹی ذرائع نے ہلاک ہونے والے کی شناخت حسین حمزہ کے طور پر کی دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان آویچے ادرعی نے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ یہ حملہ حزب اللہ مزاحمتی تحریک کے ایک رکن کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے حزب اللہ کے دو ارکان کو ختم کر دیا ہے جن میں سے ایک کو انجینئرنگ ممبر قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا دونوں ارکان حزب اللہ کے فوجی بنیادی ڈھانچے کی دوبارہ تعمیر پر کام کر رہے تھے۔

یہ مہلک ہوائی حملہ اس وقت ہوا جب 2024 کی جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے قائم کی گئی کثیر القومی امریکی قیادت والی کمیٹی نے اس سال اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا تھا۔

یاد رہے نومبر 2024 میں لبنانی اور اسرائیلی فریقین کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے باوجود، اسرائیل باقاعدگی سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں