غزہ (08 مئی 2026): اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، فضائی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایک سکیورٹی پوسٹ پر فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 2 فلسطینی پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 9 فلسطینی شہید جبکہ 39 زخمی ہوئے۔
وزارتِ صحت کے مطابق ابھی بھی متعدد متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، جبکہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں اس وقت وہاں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2025 میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 846 افراد شہید اور 2،418 زخمی ہو چکے ہیں۔
امریکا اور اسرائیل کے مقاصد مشترکہ ہیں، نیتن یاہو کا اہم بیان
وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اکتوبر 2023 میں غزہ پر جنگ شروع کیے جانے کے بعد اب تک 72 ہزار سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


