ڈونلڈ ٹرمپ کےبمباری روکنےکےمطالبےکےباوجود اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کو جنگی علاقہ قرار دےکر بمباری تیز کردی۔
غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بمباری روکنے کے مطالبے کے باوجود اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، اسرائیل نےغزہ کو جنگی علاقہ قرار دےکر بمباری میں اضافہ کردیا ہے،
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو دوبارہ جبری انخلا کے احکامات دے دیے ہیں، اسرائیلی فوج نےغزہ شہر کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کی جانب سے اعلان کے بعد غزہ میں لوگ جشن منانے لگے
غیرملکی خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ جنوبی غزہ میں لاکھوں بےگھر فلسطینی تنگ و تاریک خیمہ بستیوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں،
بےگھرفلسطینی کا کہنا ہے کہ امید کررہے تھے حماس کے جواب کے بعد ہماری زندگیاں بہتر ہونگی، اسرائیلی فوج غزہ شہر میں مسلسل بمباری کرکے عمارتوں اور اسکولوں کو تباہ کررہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق 4 لاکھ سے زائد فلسطینی شمال سے جنوب منتقل ہوچکے ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے بلند عمارتوں کے انہدام کے بعد جبری نقل مکانی میں اضافہ ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


