تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، 3 شہید

غزہ: قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کردی، فائرنگ کرکے 3 نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ایک بار پھر صہیونی فورسز نے نہتے فلسطینیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے باعث 3 شہری موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ غزہ بارڈر کے قریب پیش آیا، جہاں فلسطینیوں کو دیکھتے ہی قابض فوج نے اندھادھن فائرنگ شروع کردی جس کے باعث شہریوں کی شہادتیں ہوئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہیوں نے مبینہ طور پر باڑ عبور کرنے والے تین افراد پر فائرنگ کی جبکہ مشتبہ افراد نے گرینیڈ اور دھماکا خیز مواد سے سپاہیوں پر حملہ کیا۔

فلسطینیوں کی جانب سے حملے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔

واضح رہے کہ غزہ پٹی حماس کے زیر کنٹرول ہے، جہاں 2007 سے حماس برسر اقتدار ہے، اسرائیل ہمیشہ حملوں کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کو حماس کا دہشت گرد قرار دیتا رہا ہے۔ حماس کو ریجن میں فلسطینیوں کی حمایت حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -