ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں حملہ، 2 شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، تازہ حملے میں 2 افراد شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ صیہونی فوج کے جنوبی لبنان میں کئے گئے حملے میں 5 لبنانی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے حملوں میں حزب اللّٰہ کے عسکری مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل باز نہ آیا، لبنانی فوج اور یونیفیل کی مشترکہ فورس پر شدید فائرنگ

دوسری جانب غزہ میں بھی صیہونی فوج نے ڈرون حملہ کرکے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جبالیہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی کے کلینک پر گولہ باری کی، جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں