جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

چین میں اسرائیل کے سفارتی اہلکار پر قاتلانہ حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نامعلوم شخص نے اسرائیل کے سفارتی اہلکار کو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ اور سفارت خانے نے حملے کی تصدیق کی۔ چاقو حملے میں زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیرِ علاج ہے۔

حملے کا مقصد معلوم نہیں ہو سکا اور نہ ہی اب تک کسی گروہ نے اس کی ذمہ دارے قبول کی۔ حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اہلکار پر قاتلانہ حملے سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں۔ اسرائیل پہلے ہی چین سے حماس کے حملوں کی مذمت نہ کرنے پر سخت مایوس ہے۔

چند روز قبل مصر کے شہر اسکندریہ میں پولیس اہلکار نے دو اسرائیلی سیاحوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ حملے میں ایک مصری شہری بھی ہلاک ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں